آئی جی سندھ کلیم امام نے خان سعید کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔فائل فوٹو
آئی جی سندھ کلیم امام نے خان سعید کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔فائل فوٹو

بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈو خان سعید نے بین الاقوامی کک باکسنگ کے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دیدی۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ کک باکسنگ مقابلے میں حصہ لیکر پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کی اور پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست سے ہمکنار کیا۔

پہلے راؤنڈ کے 2 منٹ کے دوران خان سعید نے مارشل آرٹ کے انداز کو بہترین اور عمدہ طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریف کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کک باکسنگ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی تھی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بین الاقوامی مارشل آرٹ کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کرنیوالے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ان کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔