مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، آج والد صاحب سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ بے بس ہیں کیونکہ نواز شریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہِ راست حکومت دیتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھنا زندگی ایک بازگشت ہے، آپ جو بھیجیں گے، کل ویسا ہی پلٹ کر آئے گا۔