اسلام آباد: آئندہ ماہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہاکہ مجھ سے منسوب خبریں غلط ہیں،میں نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکالنے والی بات نہیں کی،انہوں نے واضح کیا کہ غلط خبر چلانے پر متعلقہ ادارے کو قانونی نوٹس بھجوا سکتا ہوں۔اسد عمر نے کہا کہ چین کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں تاہم زر مبادلہ کے زخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بلاول زرداری مجھے جو کچھ کہیں کوئی اثر نہیں پڑتا، شکر ہے انہوں نے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے۔