ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم پرسابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ سابق ڈی آئی جی گلگلت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری میں مدد دینے کے لیے  پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی مقرر تھی۔

جنید ارشد کی سابق اہلیہ نے گزشتہ برس ستمبر میں شکایت درج کرائی تھی کہ سابق ڈی آئی جی گلگلت بلتستان نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس میں عدالت دانش غنی نامی ملزم کو سزا دے چکی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی آئی جی جنید ارشد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی جنید ارشد کو سابقہ بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔  جنید ارشد کو2010 میں منظور کیے گئے تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے متعدد بار سمن جاری کیے تھے لیکن سابق ڈی آئی جی جنید ار شد پیش نہیں ہوئے۔