میگا منی لانڈرنگ کیس کی تمام دستاویزات احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع

ایف آئی اے نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی تمام دستاویزات احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دیں، دوسری جانب کیس کی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال ٹالپر کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ نے گزشتہ ہفتے جعلی اکاؤنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا جسے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کیس سے متعلق تمام دستاویزات اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروادی ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہے جبکہ باقی 50 ملزمان نیب کے زیر حراست ہیں۔

ایف آئی اے نے کیس میں نامزد اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کا کیس بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔