کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔
سندھ ،پنجاب،بلوچستان میں موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے اور دن کے وقت سورج کی تپش بڑھتی جارہی ہےجبکہ خیبرپخونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، قلات، کوہاٹ اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے.
جبکہ کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں میں چند مقامات بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔