خواتین کو گڈ مارننگ میسج بھیجنا بھی ہراسمنٹ ہے۔ کشمالہ طارق

 

وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کوگڈمارننگ میسج بھیجنا ہراسمنٹ ہے، ہراسمنٹ جنسی ہی نہیں کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ جنسی ہی نہیں بلکہ ہراسمنٹ کی مختلف اقسام ہیں۔

ہراسمنٹ کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو گڈ مارننگ میسج بھیجنا بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو کوئی بار بار چائے پر جانے کا بھی کہے وہ بھی ہراسمنٹ میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسی شکایات بھی آئی ہیں جہاں دفاتر کے نائب قاصد بھی خواتین کو ہراساں کر رہے ہوتے ہیں۔