ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دعویٰ تھا کہ عدالتی سزاپرجہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے یوٹرن لے کر جہانگیرترین کو کابینہ میں بٹھالیا،عدالت سے سزا یافتہ شخص کابینہ اجلاس میں بٹھانا توہین عدالت نہیں؟ ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز‘سے پیار ہے،وہ خود کو عدالت سے برتر سمجھتے ہیں، انہوں نے کرپشن ٹھیکے پر دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بتائیں کس حیثیت میں سزا یافتہ کو آئینی فورم میں بٹھایا ؟جہانگیر ترین سے متعلق عدالتی فیصلے پر حکومت ، نیب دونوں کی آنکھیں بند ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نےایف آئی اےکو جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کاکیوں حکم نہیں دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی 600ارب واپسی کےدعوےکوجہانگیرترین کےپیسےواپس لاکر پورا کریں۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کو این آراودینےکےبعدسزایافتہ اےٹی ایم کوکابینہ میں بٹھانا بھی این آراو ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کسانوں کی روزی پرڈاکا ڈالا جائے گا،پہلے ان سائیڈ ٹریڈنگ،بچوں اور باورچی کے نام پر منی لانڈرنگ ہوئی اب زرعی اصلاحات کا شعبہ کس حیثیت سے ’منی لانڈر‘ کے حوالے کیا جارہا ہے۔