لفظ دہشتگردی کی تعریف کا تعین کرنے کیلئے لارجربینچ تشکیل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لفظ دہشتگردی کی تعریف کا تعین کرنے کیلئے لارجربینچ تشکیل دیدیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لفظ دہشتگردی کی تعریف کا تعین کرنے کیلئے لارجربینچ تشکیل دیدیا ہے، چیف جسٹس 7 رکنی لارجربنچ کی سربراہی کریں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ دہشت گردی کی حتمی تعریف پرفیصلہ دے گا، اب تک یہ طے نہیں ہوا کونسا کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جھوٹی گواہی کی قانونی حیثیت پر بھی فیصلہ آج ہوگا، آج طے ہوگا کہ جھوٹی گواہی پر پوری گواہی مسترد ہوگی۔