کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بہالپور میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد کمانڈر کی شناخت نیاز میر کے نام سے ہوئی ہے۔
مبینہ دہشتگرد کو افغانستان میں موجود طالبان کمانڈر کی جانب سے اہم ذمے داری سونپی گئی تھی ۔ نیاز میر نے بہاولپور میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، گرفتار دہشتگرد سے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔