پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملنے والوں کو آنے سے روک دیا ہے۔
ایک ٹویٹ کے ذریعے مریم نواز نے نے میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ملاقاتیوں کوآج ملنے سے منع کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ طبیعت ناسازہونےکےباعث کل میاں نوازشریف کسی سے ملاقات نہیں کرپائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک میاں نوازشریف کولمبی زندگی اور اچھی صحت عطا کرے، ہم سب کو ان کی ضرورت ہے،پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے ،اس روز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کارکنوں کی بھی ایک بڑی تعداد اپنے قائد سے ملنے کے لیے جیل آتی ہے تاہم نواز شریف سے ملاقات پہلے سے طے شدہ لسٹ کے مطابق ہی ہوتی ہے ۔