نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔3 ہزار سے زائد فیس بک اکاﺅنٹس بند کیے گئے۔
نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں کارروائیاں کیں اور ایک ہفتے میں کالعدم تنظیموں کے 150افراد کو حراست میں لیا۔
ریاست مخالف اور فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیز کردی گئی ہیں۔ پاکستان میں 2018 سے اب تک 4ہزار 566 ویب سائٹس بند کی گئی ہیں۔
2019 میں تین ہزار سے زائد فیس بک اکاﺅنٹس بند کیے گئے جبکہ پنجاب حکومت نے مزید 277 اکاﺅنٹس کی نشاندہی کی ہے۔