ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمہاتیر محمدکا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
مہاتیر محمد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ،ان کے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیر اعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مہاتیر محمد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر معزز مہمان کو21توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور بچوں نے پھول پیش کیے ، وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم سے ائیر بیس پر موجود وفاقی کابینہ کے وزراءکا تعارف کروایا ۔
مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے ، ان کا دورہ پاکستان کا دورانیہ 21سے 23مارچ تک ہوگا
دورے کے دوران مہاتیر محمد وزیر اعظم ، صدر مملکت سے ملاقات کریں گے ، مہاتیر محمد کے ساتھ ملائشیاءکا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے ۔