ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہناہے کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی، جس کے تمام کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Ministry of #Finance has completed all procedural formalities with #Chinese counterpart for facility of RMB 15 Billion equivalent to $ 2.1 Billion. The funds will be deposited in the SBP account by Monday 25th March. Will further strengthen FX #reserves and ensure #BOP stability.
— Dr. Khaqan Hassan Najeeb (@KhaqanNajeeb) March 21, 2019
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی۔
رقم کی سہولت کے حصول کے لیے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کر لی گئی ہیں، رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔