ہم عوام کوبچانے کےلیےٹرین مارچ کررہے ہیں۔فائل فوٹو
ہم عوام کوبچانے کےلیےٹرین مارچ کررہے ہیں۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے،خورشیدشاہ

سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26مارچ کو کرچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے بلاول بھٹو زرداری 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کر رہے ہیں یہ ٹرین سندھ کے کئی شہروں سے گزرے گی جس میں پیپلز پارٹی کے سربراہ عوام سے خطاب کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی بھی جیالے ملک کی حفاظت کے لیے نکلیں گے، ہم نے عوام کی حکمرانی کے لیے جیلیں کاٹی ہیں ، پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اقتدار کی سیاست نہیں کی۔

موجودہ حکمران ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام پر کبھی اضافی بوجھ نہیں ڈالا تھا، پیپلز پارٹی نے نہ گیس کی قیمت میں اضافہ کیا نہ کبھی بجلی مہنگی کی۔