وزیراعلیٰ کے پی کےکاپشاور بی آر ٹی منصوبےمیں تاخیرپرانکوائری کا حکم

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں تاخیر پر صوبائی انسپکشن ٹیم کو منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق توقعات کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح نہیں ہو سکا، جس پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ محمود خان نےکہاکہ اگر اس بار بھی اس کی کوئی اور تاریخ دی گئی تو پھر وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے انھی رپورٹ پیش کی جائے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ ابھی منصوبے کا افتتاح نہ کریں، کیوں کہ ہمارے پاس پور ی تعداد میں بسیں نہیں ہیں۔