کراچی : ایم کیو ایم لندن کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، ایم کیو ایم لندن گروپ نےسوشل میڈیا پر رینجرز کی جعلی پریس ریلیز جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن گروپ کی طرف سے سوشل میڈیا پر جعلی پریس ریلز جاری کی گئی جس پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے جبکہ مولانا تقی عثمانی پر حملہ 22 مارچ کو ہوا۔سیکیورٹی
ذرائع کے مطابق رینجرز کی جعلی پریس ریلیز عمران فاروق قتل کیس میں ملوث خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد نے بنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق بینا خالد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر رینجرز سے منسوب جعلی پریس ریلیز لگائی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بینا خالد ایم کیو ایم لندن گروپ کراچی خواتین کا متحرک کردار ہیں۔