حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔فائل فوٹو
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔فائل فوٹو

مالی میں دو قبائل کے درمیان لڑائی میں 130 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک مالی میں دو قبائل کے درمیان لڑائی میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالی میں شکاری قبیلے نے مقامی گاؤں پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور شکاری قبیلے کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے بعد گاؤں کے تمام گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق  دونوں گروپوں کے درمیان زمین اور پانی کی ملکیت پر اکثر جھگڑا رہتا ہے۔

دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقہ میں فوج کو طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ مالی میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف عالمی امن فوج اور فرانسیسی فوج تعینات ہے جب کہ اس سے قبل 21 جنوری کو مالی میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں عالمی امن فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔