بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو
بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو

بلاول کا 26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفٰی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے اور جیالوں سے اسٹیشن پر ملاقات کریں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیےروانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔