آصف زرداری پرکیسزاٹھارویں ترمیم کی وجہ سےچل رہےہیں،چوہدری منظور

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدر منظور نے کہاہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلنا ہوتو پیپلز پارٹی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، سندھ کارڈ کہاں سے آگیا ؟۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہناتھاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم واپس نہیں دے سکتے ،

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پر یہ کیسز اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے چل رہے ہیں، کس کو نہیں پتہ کہ الیکشن میں ہماری پارٹی سے کونسا سا بندہ کون اٹھا کر لے گیاہے؟میں اس کا نام بتاسکتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں جاناہے تو کہا کہ چلو کارکنوں کو متحرک کرتے چلتے ہیں، کیاپیپلز پارٹی نے پہلی مرتبہ مقدما ت کا سامنا کیاہے ، یہ کوئی پہلی بار نہیں ہورہا ، اس ملک میں اپنی قیادت کے ساتھ جانا کوئی جرم نہیں ہے ،

اسلام آباد میں لوگوں کا اکٹھے ہونا جرم ہے جو کہتے تھے کہ پانچ تانگوں کی سواریاں ہیں ، ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، پانچ ہزار پولیس والوں کولگا دیا گیا تھا ، ہم سیاست کا مقابلہ سیاست سے کریں گے ، عدالت کامقابلہ عدالت سے کریں گے ۔