قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں قائم علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27 مارچ کو نیب نے مجھے طلب کر رکھا ہے، اس موقع پر مجھے اپنی گرفتاری کا خدشہ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔

قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔