ایف اے ٹی ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، مذاکرات کل ہونگے

ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، پاکستان سے باقاعدہ مذاکرات کل منگل کو ہونگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے پی جی کا وفد پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیررازم میتھاڈولوجی کے تنائج کا جائزہ لے گا،اے پی جی کا وفد اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ، نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی اور کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں سے ملاقات کرے گا۔

پاکستان ایشیاء پیسیفک گروپ کے 3 روزہ مذاکرات (آج) منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے،ایشیاء پیسیفک گروپ کا 9 رکنی وفد پاکستان سے مذاکرات کریگا۔

وفد مطمئن نہ ہونے پر پاکستان کو آئی سی آر جی کا نیا ایکشن پلان دیا جا سکتا ہے۔ ایشیاء پیسفک گروپ وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکرٹری گارڈن ہک کریں گے۔