حکومت پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطل

مریم نواز کی شکایت پر پر حکومت پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطل ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی مسلم لیگ نے نے ٹوئٹر کو دوبارہ شکایت کی ہے کہ میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کرتا ہوں جو ان کا ذاتی ڈیٹا ہے حالانکہ یہ بات غلط ہے کیونکہ وہ ایک قیدی ہیں اور جب میں قیدی بیمار ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے عوام کو قیدی کی بیماری کے بارے میں آگہی دے

میں نے کبھی بھی میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ شیئر نہیں کی بلکہ ہمیشہ ڈاکٹروں کی رائے دیتا ہوں اور بطور ترجمان یہ میری ذمہ داری ہے۔