جے آئی ٹی غیرجابندار ہے،عدالتی فیصلہ قبول ہوگا، طاہرالقادری

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلی بار غیر جانبدار جے آئی ٹی بنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال میں پہلی بار نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں پوچھا گیا ہے، دونوں جانب سے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ہم سابقہ حکومت کی بنائی ہوئی پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی نہیں چاہتے تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے 90 افراد زخمی ہوئے جن کا بیان تک نہیں لیا گیا تھا۔