مائیکروسافٹ کے بانی اوربل اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کے سرپرست بل گیٹس نے پاکستان اور افغانستان پر پولیو کے مکمل خاتمے پر زوردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ عالمی پروگرام کے تحت پاکستان میں بہتری آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنہوں نے پولیو کے خلاف جنگ کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف افغانستان میں ہی مسائل ہیں جہاں تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں طالبان کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
دنیا میں صرف تین ملکوں پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو وائرس موجود ہے۔