لورالائی میں جھڑپ، 4 دہشت گردوں نے خود کو اڑا لیا، 4 اہلکار زخمی

لورالائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کارروائی کے دوران 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لورالائی کے علاقے ناصر آبادمیں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی

جھڑپ کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چار دہشت گردوں کو خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا،دھماکے سے ساتھ کے گھر کی دیوار گرگئی۔