مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف بہت جلد گھرآنے والے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ تمام لیگی کارکنوں کی شگرگزار ہوں جن کے باعث میرا حوصلہ بلند رہااور نواز شریف کو رہائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے آپ سب کا شکریہ ادا کروں،اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو 6 ہفتوں کے لیے علاج کرانے کی اجازت دیدی ہے۔