نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں علاج کروانے کا فیصلہ

نواز شریف نے جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچنے کے بعد شریف میڈیکل سٹی میں علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے وہ کل طبی معائنہ کیلئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں علاج کا فیصلہ کیا ہے وہ کل وہاں جائیں گے۔

شریف میڈیکل سٹی میں  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کبھی علاج سےانکار نہیں کیا اور نہ ہی لندن جانے کا کہا، کل ثابت ہوا کہ نواز شریف کا علاج شروع نہیں ہوا تھا۔