وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول 200 آدمیوں کے ساتھ کرپشن کے حق میں نکل آئے ہیں، میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا وہ لے آیا،
جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا میں سیاست چھوڑ دوں گا اور نوجوان سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں اور اگر میرا بس چلے تو میں سمارٹ فون پر پابندی ہی عائد کر دوں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ویمن کالج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانہ لوٹا، میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی، اب نیب نے فیصلہ کرناہے۔