اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔فائل فوٹو
اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، عسکری قیادت کی شرکت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس  ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور شریک تھے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شفقت محمود، شہریار آفریدی ، فروغ نسیم سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کو بریف کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیونکہ افغانستان کے امن سے پورے خطے کا امن جڑا ہوا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔