اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دونوں رہنماﺅں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظورکی جائے، درخواست میں نیب انکوائریزکی فہرست فراہم کرنےکی بھی استدعاکی گئی ہے۔