لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عمر قید کاٹنے والے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے اپیل پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی دل اور گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں، کیس میں نامزد دیگر سات ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے، عدالت سزا معطل کر کے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔
عدالت وکلائے فریقین کا موقف سننے کے بعد حنیف عباسی کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔