زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں رکشے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رکشے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاون جھنڈا چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے رکشے پر فائرنگ کی۔

 

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رکشے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاون جھنڈا چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے رکشے پر فائرنگ کی تھی،فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں ذاتی دشمنی قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون فضیلہ نے 2008 میں تاج محمد سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد دونوں میاں بیوی بلوچستان سے کراچی منتقل ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فضیلہ اپنے دیور کے ساتھ رکشے میں جارہی تھی، مقتولہ کے شوہر نے فضیلہ کے قتل میں اپنی بیوی کے رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

فضیلہ کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ قتل کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرائیں گے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم اور 30 بور کے 5 خول ملےہیں جبکہ مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔