چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس پروگرام کا نام تبدیل کیا جارہا ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کامطالبہ جے ڈی اے کے رہنماﺅں نے کیا تھا ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ جی ڈی اے کے رہنما ءعلی مہر کی رہائشگا پر کیاگیا ۔جی ڈی اے کے رہنما مخدوم محسن نے رہنماﺅں سے مشاور ت کے بعد مطالبہ وزیر اعظم کو پیش کیا ۔

وزیر اعظم نے جی ڈی اے کے رہنماﺅں کی اس بات کی یقین دہانی کرا دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کردیا جائے گا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان آپ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےبینظیربھٹوکانام نکالناچاہتےہو،شرم آنی چاہیے،تم بینظیر کانام ہٹاناچاہتےہومگر لوگوں کےدلوں سےکیسے نام ہٹاؤ گے۔

خورشید شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سےنہیں مٹایا جاسکتا،عمران خان تم اپناکام کرو ہم اپنا کام کریں گے،

خورشید شاہ نے کہا کہ بینظیربھٹونےپیپلزپارٹی کےلیےنہیں ملک کےلیےقربانی دی ہے،عمران خان آپ کی فیملی پر بھی بات آگئی ہے،لیکن میں کسی کی فیملی پر بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھےڈرہےکہ نیاپاکستان والےکہیں کرنسی سےقائداعظم کی تصویرنہ نکال دیں،اگرآپ ڈکٹیٹربنناچاہتےہیں توصدام حسین کی طرح وردی پہن کر صدر بن جائیں۔

اگرآپ ڈکٹیٹربنناچاہتےہیں توصدام حسین کی طرح وردی پہن کر صدر بن جائیں،خورشید شاہ

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے آؤبات کرو،مہنگائی ہے، لوڈشیڈنگ ہے،عمران خان کہتے ہیں میں نہیں کروں گا۔