ملتان کے نواحی علاقے قادر پور راں میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا واصف راں 343 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا امیدوار 219 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا تھا جہاں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشد راں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 کی نشست تحریک انصاف کے ملک مظہر عباس راں کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔