شیخ رشید کا کہنا ہے بلاول کو شاگردی میں لینے کا پہلا حق میرا ہے، سلیم مانڈوی والا کو نوٹس دوں گا، نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اصل جنگ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان ہے، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔
ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کی یہ رائے ہے کہ موحودہ حکومت سے صلح کر کے معاملات سیٹل کیے جائیں
انہوں نے کہا مودی نے الیکشن میں جیت کے لیے حملہ کیا، سمجھوتہ ایکسرپریس کیس کو عالمی عدالت میں لے جانا چاہیتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 جون تک سارے کیسز کے فیصلے ہو جائیں گے، دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس کی طرف نہیں دیکھ سکتی۔