بھارتی فوج نے سبز کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا
بھارتی فوج نے سبز کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے صوبیدار سمیت 3 فوجی شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک صوبیدار سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

بھارتی اشتعال انگیز پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا اور فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹرمیں رکھ چکری کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔جبکہ جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کنٹرول لائن پر بی ایس ایف کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔