پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا.۔فائل فوٹو
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا.۔فائل فوٹو

30 لاکھ سے زائد غیرقانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں پہلے مرحلے میں 30 لاکھ سے زائد غیرقانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلا موبائل فون اس ہفتے سے بند جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالے صارف کا آٹھ گھنٹے میں بحال ہوگا ۔

پاکستان بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹی کے بغیر آنے والے اربوں روپے کے کروڑوں موبائل فونز بند کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا.

اتھارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اجلاس میں دو موبائل فون کمپنیوں کے سربراہوں جبکہ دو کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے.

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی پہلے مرحلے میں تیس لاکھ سے زائد موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ ہے جبکہ اس کے بعد دیگر غیر قانونی موبائل فونز کو بند کیا جائیگا اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی اے نے کی جبکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔