فائل فوٹو
فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس۔نیب نے 3ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے، چیف ایگزیکٹو افسر اومنی گروپ عبدالغنی مجید اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائےگا۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق ملزمان پرمبینہ جعلی اکاؤنٹس اورغیرقانونی طور پر7 ایکڑ زمین ریگولرائزکرانےاور قومی خزانے کوایک اعشاریہ چار ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اجلاس میں علی گوہرڈاہری کے خلاف بھی بد عنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔