سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 61 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد چاندی 5 ہزار 854 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 31 ڈالر پر پہنچ گیا اور 4 ہزار ڈالر کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔