الیکشن کمشن ارکان کی تقرری کے معاملے پراپوزیشن نے وزیراعظم کا خط بھی مسترد کردیا ہے۔
سیاسی کشیدگی کے باعث الیکشن کمشن ارکان کے تقرر میں ڈیڈ لاک مزید طویل ہونے کا امکان پیدا ہوگیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن نے وزیراعظم کا خط مسترد کرتے ہوئے بل مشافہ مشاورت کا مطالبہ کردیا ہے۔
آئین میں الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں با معنی مشاورت ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق بامعنی مشاورت خطوط کے ذریعے نہیں ہوسکتی۔ارکان کے تقرر کی ڈیڈ لائن گزرنے تین ہفتے سے زائد ہوگئے ہوگئے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت کے خط کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے آفس نے وزیراعظم کے سیکریٹری کو28مارچ کو جوابی خط لکھا تھا۔