مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ اگر آج کوئی سول نافرمانی کی کال دے جیسی عمران خان نے دی تھی تو لوگ حقیقت میں اپنے بجلی اور گیس کے بل جمع کروانا بند کردیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر آدمی مہنگائی ، بجلی اور گیس کے بل کا رونا رورہاہے ، بجٹ کے بعد لوگ اس حد تک تنگ آجائیں کہ صورتحال ایسی ہوجائیگی کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں گے ، پھر سیاسی جماعتوں کولوگوں کا ساتھ دینا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج کوئی سول نافرمانی کی کال دے جیسی عمران خان نے دی تھی تو لوگ حقیقت میں اپنے بجلی اور گیس کے بل جمع کروانا بند کردیں گے.
ان کا کہناتھا کہ فواد چوہدری گھٹیا قسم کی باتیں کرتے رہتے ہیں ، لوگ تو23مارچ کواحتجاج کیلیے بضد تھے لیکن میاں نواز شریف نے ان کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ کرے گی اور کمیٹی کے پچانوے فیصد ارکان اس موقف کا ساتھ دینگے کہ ان حالات میں عوام کا ساتھ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کے ذاتی حالات بہت برے ہیں اور عوام کے ساتھ سیاسی جماعتوں کی بڑی سپورٹ ہے ، ان حالات میں سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو عوام کاساتھ دینا ہوگا ۔