رہائی میں پاکستان ہائی کمیشن کا کلیدی کردار رہا۔فائل فوٹو
رہائی میں پاکستان ہائی کمیشن کا کلیدی کردار رہا۔فائل فوٹو

بھارت نے دو پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر پر حکام کے کر دیے

ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے محمد شریف اور کراچی کے محمد حنیف کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

دونوں قیدیوں کو اپنی سزا کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔ ان کی رہائی میں پاکستان ہائی کمیشن کا کلیدی کردار رہا۔

واضح رہے بھارت اور پاکستان 21 مئی 2008ء میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری کو قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ کرتے ہیں۔

اس سال کے اعدادوشمار کے مطابق بھارتی جیلوں میں 347 پاکستانی قیدی جبکہ پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان دو مراحل میں بھارتی قیدی رہا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 100 قیدی 7 اپریل کو رہا کیے جائیں گے جبکہ باقی 200 قیدیوں کو بعد میں رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان اس سے قبل فروری 2019ء میں 102 قیدی رہا کر چکا ہے۔