نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو
نیب ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کرسکا۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق حکومت نے نیب کی سفارش پر ان افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے ہیں ۔

پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت  داخلہ کو خط لکھ تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

نیب کی جانب سے سیکریٹری لینڈیوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن کانام  بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آفتاب میمن جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں ملزم ہیں۔