جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی شناخت گولی ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گالی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ گولی اور گالی ساتھ مل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لانے والوں کی ساکھ بھی متاثر کی، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم پر خطرہ مسلط کرکے یہ کہنا کہ ہماری ناجائز حکومت کو ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام چل پڑی ہے دس مارچ کرچکی اب پیپلزپارٹی شامل ہونا تو ہوسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ پیسے کی قدر کس قدر گرادی ہے، عوام کو بتائیں اسٹاک مارکیٹ کیوں گری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود آؤٹ ہوئے ہیں، جعلی حکومت. جعلی مینڈیٹ کو ہم نہیں مانتے، ہم حکومت کے خلاف شروع دن سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ معاملہ حساس ہے، کھیل جب فکس ہو تو دنیا اسے تسلیم نہیں کرتی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات کو عوام سمیت کسی نے بھی قبول نہیں کیا، عمران خان عوام کو یہ بتائیں کے پیسے کی بےقدری کس قدر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خود پہلی وکٹ پر آؤٹ ہوگئے ہیں، ہم پہلے سے ہی تحریک میں موجود ہیں میڈیا کو ہم نظر نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب احساس ہوگیا معمہ آسان نہیں، میں نہیں سمجھتا کے ریاستی ادارے اس قدر بے حس ہوں گے۔