گالی گلوچ، نہیں مانتا کا کلچر سیاست میں کبھی نہیں دیکھا، قوم دیکھ رہی ہے کھیل تماشوں میں تین سال گزار دیے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
گالی گلوچ، نہیں مانتا کا کلچر سیاست میں کبھی نہیں دیکھا، قوم دیکھ رہی ہے کھیل تماشوں میں تین سال گزار دیے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

گرفتاری ٹلتے ہی حمزہ شہبازمیدان میں آگئے

لاہور : گرفتاری ٹلتے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف میدان میں آگئے ، انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی یلغار نے 12 اکتوبر کی یاد تازہ کر دی ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری روکنے کے حکم سے ہمارے موقف کو تقویب ملی۔

نیب ٹیم کی واپسی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب میں حمزہ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ! جیلوں سے نہ ڈراؤ، میں نے مشرف دور کا احتساب 10 سال بھگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے، نوازشریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو اللہ کے حوالے کرکے پاکستان میں کیسز کا سامنا کیا اور ان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے غیرقانونی طور پر چھاپہ مارا تھا اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری روکنے کے حکم سے ہمارے موقف کو تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر پر نیب کی یلغار نے 12 اکتوبر کی یاد تازہ کر دی اور گرفتاری کیلئے پیش نہ ہونا میرا قانونی حق تھا جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل وکلاءسے مشورہ کر کے طے کروں گا، ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج سراسر زیادتی تھی ۔