وزیراعظم عمران خان نے اثاثہ جات ایمنسٹی اسکیم کی اصولی منظوری دے دی ہے، منگل کو وفاقی کابینہ کو اسکیم پراعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیرخزانہ اسد عمر نےاثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ڈکلیئریشن ایمنسٹی اسکیمپر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم 15 اپریل کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیےجانے کا امکان ہے,ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم 45 روز کے لیے ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی بے نامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت بے نامی اثاثوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، بیرون ملک سے زرمبادلہ واپس لاکر 5 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔
اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے گزشتہ سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں، اثاثہ جات پر3فیصدشرح سےسیلزٹیکس یاایف ای ڈی اداکرنا ہوگی، رواں سال 30 جون تک تما م ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔