پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور(ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔
انہوں نے بھارتی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ F16 گرانے کا ثبوت ہے سامنے نہیں لاتے۔انڈیا کو ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کریں۔
پنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سچ پر بھی ڈھول نہیں بجایا۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے دو انڈین جہاز گراے اور
سب نے اس کا ملبہ زمین پر دیکھا۔
Repetitions don’t make truth of a lie. Despite claiming possession of evidence on shooting F16, IAF still short of presenting it. Don’t overlook Pakistan’s silence for not drum beating losses on Indian side. Fact is that PAF shot down two IAF jets, wreckage seen on ground by all.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 8, 2019
اس قبل بھی ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ایف 16 کے ذریعے بھارتی طیارہ مار گرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیارے مار گرانے کی کارروائی میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے استعمال کیے گئے تھے۔