رائل نیدر لینڈز ایئر فورس کا ایک ایف 16 طیارہ اپنے ہی ایمونیشن سے تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نیدرلینڈز میں ایف 16 طیارے جنگی مشقوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک ایف 16 طیارے کو اپنے ہی ایمونیشن کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اگرچہ طیارے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آسکی لیکن بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے خود ہی اپنے آپ کو نشانہ بنایا اور تباہ ہوگیا۔
ایف 16 طیارے پر M61A1 گن استعمال ہوتی ہے جو ایک منٹ میں 6000 راﺅنڈز فائر کرسکتی ہے۔ اس گولی کی رفتار 3 ہزار 450 فٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے جبکہ ایف 16 طیارہ ایک سیکنڈ میں 2200 فٹ کا فاصلہ طے کرتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اسپیڈ میں اتنا زیادہ فرق ہونے کے باعث یہ ممکن نہیں کہ ایف 16 طیارہ اپنی ہی گولی کا نشانہ بن سکے کیونکہ جب تک طیارہ گولی کی جگہ پر پہنچے گا گولی اس سے کافی آگے جاچکی ہوگی۔