ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سفیروں کے وفد نے بالا کوٹ کے علاقے جابا کا دورہ کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وفد میں شریک صحافیوں میں سے ذیادہ تر کا تعلق بھارت سے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وفد نے 26 فروری کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی اور نقصانات کا جائزہ لیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وفد نے بھارتی دعووں کی حقیقت کو خود محسوس کیا۔
A group of international media journalists mostly India based and Ambassadors & Defence Attachés of various countries in Pakistan visited impact site of 26 February Indian air violation near Jabba, Balakot. Saw the ground realities anti to Indian claims for themselves. pic.twitter.com/XsONflGGVP
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 10, 2019
خیال رہے کہ جابا وہ مقام ہے جس کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہاں حملہ کرکے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تاہم بھارت اس حوالے سے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا۔